جنید ریاض: پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے فیل ہونے والے طلباء کیلئے گولڈن چانس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت 2006 سے 2016 تک داخلہ لینے والے طلباء اور طالبات کو دوبارہ امتحان دینے کا موقع ملے گا۔
یہ گولڈن چانس ان امیدواروں کے لیے ہے جو کسی وجہ سے اپنی پڑھائی مکمل نہ کر سکے تھے یا سپلی کی صورت میں فیل ہو گئے تھے۔ ایسے امیدوار، جو امتحان کے 3 چانس ضائع کر چکے ہیں، اب بورڈ رولز کے مطابق فیس جمع کروا کر دوبارہ امتحان دے سکیں گے۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے اس فیصلے کے بارے میں مکمل تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، جس کے مطابق، فیل طلباء کو گولڈن چانس کے تحت پیپر دینے کی اجازت ہوگی، تاکہ وہ اپنے تعلیمی سفر کو دوبارہ جاری رکھ سکیں۔