وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنوں حملے کی شدید مذمت

20 Nov, 2024 | 02:23 PM

اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا  ہے۔

 انہوں نے  شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے  ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وطن کے امن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں،سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی،قوم شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

مزیدخبریں