لاہور : مختلف علاقوں سے ایک روز میں 6 لاشیں برآمد

20 Nov, 2024 | 02:02 PM

وقاص احمد: لاہور کے مختلف علاقوں سے ایک ہی روز میں 6 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں نشتر کالونی، فیکٹری ایریا، شادمان، داتا دربار سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

 پولیس کے مطابق ان لاشوں میں سے کچھ  کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

نشتر کالونی کے علاقے سے ایک 50 سالہ شخص کی لاش گاڑی میں مردہ حالت میں ملی، جس کی شناخت جاوید اسلم کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاوید اسلم کی ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔

فیکٹری ایریا میں نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی جبکہ شادمان کے علاقے سے ایک 45 سالہ شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا، جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ کوٹ لکھپت کے فٹ پاتھ کے کنارے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی اور گلشن راوی اور مون مارکیٹ کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔

داتا دربار کے گیٹ نمبر 5 کے لنگر خانے سے 65 سالہ بزرگ شہری کی لاش بھی ملی۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے 4 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، اور ان کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں