24 نومبر کی احتجاجی کال، پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ

20 Nov, 2024 | 01:01 PM

راودلشاد: پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو احتجاجی کال کا معاملہ، فیصلہ کاہنہ اور مینار پاکستان پر جلسوں کی کال پر عوامی پذیرائی نہ ملنے پر کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق احتجاج کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے پرسختی سے نمٹا جائے گا،پرامن احتجاج کی صورت میں پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار نہیں کیاجائیگا،توڑ پھوڑ، انتشار پھیلانے ،اشتعال انگیزی پر گرفتاریاں خارج ازامکان نہیں۔
اداروں کی رپورٹ میں کاہنہ اور مینارپاکستان جلسوں کی رپورٹ پیش کی گئی،شہریوں کی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسلسل نظر انداز کرنے پر فری ہینڈ دیاگیا،مقدمات میں مطلوب انتشار پھیلانے والے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں