ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری کرنا بند کر دیا ہے، لیکن ان افواہوں میں کئی سچائی نہیں یہ جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیوں کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی رپورٹس درست نہیں ہیں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ویزا پابندیوں کے حوالے سے کوئی دستاویزات شیئر نہیں کی گئیں ۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس مسترد کر دیں، پاکستانی سفارت خانہ کا کہناتھا کہ پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیوں کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی رپورٹس درست نہیں۔
پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ خوشگوار مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں تمام معاملات کو آفیشل ذرائع اور مثبت بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔
پاکستانی سفارت خانہ متحدہ عرب امارات میں تمام پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستانی سفارت خانہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مل کر برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔