ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرینڈ کریک ڈاؤن، سینکڑوں گاڑیاں بند، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم دیدیا

گرینڈ کریک ڈاؤن، سینکڑوں گاڑیاں بند، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سموگ کریک ڈاؤن میں 66 مقدمات درج ، 32 افراد گرفتار کئے گئے۔

   تفصیلات کےمطابق    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے مسلسل اقدامات کی وجہ سے سموگ میں کمی آئی ہے،  687افراد کوتقریبا 15 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد ، 138 افراد کو وارننگ جاری کی گئی،فصلوں کی باقیات جلانے کی 41 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 547 خلاف ورزیاں ہوئیں۔

صنعتی سرگرمی کی 5 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 17 ودیگر مقامات پر 5 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ،رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں 2846 ملزمان گرفتار، 3437 مقدمات درج کئے گئے۔

  ترجمان    پنجاب پولیس کے مطابق 36279افراد کو 9 کروڑ ، 22 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے،کریک ڈاؤن کے دوران 6590 افراد کو وارننگ جاری کی گئی،فصلوں کی باقیات جلانے کی 1881، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 29070 خلاف ورزیاں ہوئیں ،صنعتی سرگرمی کی 342 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 1328و دیگر مقامات کی 318 خلاف ورزیاں ہوئی۔
 رپورٹ کے مطابق    گزشتہ 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 6155 گاڑیوں کے چالان، 387 کو بند کیا گیا،رواں برس شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی 8 لاکھ ، 12 ہزار 388 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،ایک لاکھ 66 ہزار 101 گاڑیوں کو بند ، 10 ہزار 49 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئےگئے،آئی جی پنجاب کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز و دیگر مقامات پر کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم جاری کیاگیا۔