ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک اور انٹر امتحانات میں تبدیلی، طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی

میٹرک اور انٹر امتحانات میں تبدیلی، طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹر کے امتحانی نظام میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ،  امتحانات میں گریس مارکس کو 3سے بڑھا کر 5کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یہ تبدیلی پاسنگ مارکس میں اضافے کے پیش نظر کی گئی ہے، جس کے تحت پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر دیے گئے ہیں۔

انٹر بورڈ کوآرڈنیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کو اس تبدیلی سے آگاہ کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق 35 نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کو 5 اضافی نمبر گریس مارکس کے طور پر دیے جائیں گے، جس سے انہیں پاس کرایا جائے گا۔

آئی بی سی سی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ گریس مارکس زیادہ سے زیادہ دو مضامین میں دیے جا سکتے ہیں جبکہ تین مضامین میں فیل ہونے کی صورت میں گریس مارکس نہیں ملیں گے۔ تعلیمی بورڈز کی جانب سے گریس مارکس کو 7 تک بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی  تاہم آئی بی سی سی نے اسے مسترد کر دیا۔

یہ تبدیلیاں آئندہ سال یعنی مارچ اور اپریل 2025 سے ہونے والے امتحانات میں نافذ کی جانے کی توقع ہے۔ پیپر چیکرز کو نئی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا تاکہ امتحانات کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اس فیصلے کا اطلاق آئی بی سی سی کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔