24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ، نیا پلان سامنے آگیا

20 Nov, 2024 | 10:46 AM

عثمان خادم : پاکستان تحریک انصاف کی 24 نومبر احتجاج کی تیاریاں، کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے ورچوئل جلسے کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے آج شام ورچوئل جلسے کا انعقاد کیا جائے گا،جلسے میں مرکزی اور صوبائی قیادت شرکت کرے گی،ورچوئل جلسے سے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور خطاب کریں گے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم بھی خطاب کریں گے،مرکزی قیادت کارکنان کو 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل سے آگاہ کرے گی۔

 پارٹی ذرائع کا کہناتھا کہ ضلعی و صوبائی تنظیمیں کارکنان کو موبلائز کرنے کے لئے موثر اقدامات نہ کر سکیں،مرکزی قیادت نے کارکنان کو متحرک کرنے کا ذمہ خود لے لیا ہے۔

مزیدخبریں