ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، رپورٹ سامنے آگئی

لاہور میں ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، رپورٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی/فاران یامین: پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیاں ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، مناواں میں ڈولفن نے لارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کو گرفتار، قبضے سےاسلحہ بھی برآمد ہوا۔

تفصیلات کےمطابق رواں سال ملزمان سے 1530 کلاشنکوف، 38667 پسٹل برآمد ہوئیں، ملزمان سے 3273 بندوقیں، 2867 رائفلز، 720 ریوالور برآمد، لاکھوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔
لاہورمیں ملزمان کے قبضے سے 126 کلاشنکوف، 8287 پسٹل ، 572 رائفلز، 314 بندوقیں اور 126 ریوالور برآمد ہوئے۔

ترجمان پولیس کا کہناتھا کہ ملزمان سے 46 ہزار گولیاں، سینکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے، آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر پر فوری کارروائی کی جائے،ٹک ٹاک ویڈیوز میں اسلحہ کی نمائش پر بلا تفریق کارروائی کی جائے۔
اسلحہ لائسنس، سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے،آر پی اوز، ڈی پی اوز کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں۔

دوسری جانب ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہے، مناواں میں ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے2 مشکوک ملزمان گرفتار کرلیا،ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔
ملزمان موقع سے فرار،تعاقب کے بعد مومن پورہ سے راؤنڈ اپ کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے پستول،3موبائل،14 ہزار اور موٹر سائیکل برآمدہوئے، ترجمان ڈولفن کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان قربان،لیئق کو تھانہ مناواں کے حوالے کردیا گیا۔