ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور نے دنیا کے کئی بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

 لاہور نے دنیا کے کئی بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: لاہور میں آلودگی کی شرح میں پھر اضافہ ہونے لگا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 339 پر جاپہنچا، لاہور کو دنیا کا دوسراآلودہ شہر قرار دے دیا گیا۔

ماہرین کےمطابق سردی کےموسم کے ساتھ  لاہور کی آب و ہوا میں تبدیلی آچکی ہے مگر فضائی آلودگی میں لہر میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا ہے، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 339 ریکارد کیا گیا جس پر دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور نے دوسرا نمبر حاصل کرلیا۔

ماہریننے لاہوریوں کو ماسک لگانے کی ہدایات اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے، سی ای آر پی آفس 523، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 502ریکارڈ،امریکی قونصلیٹ 453،عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 334ریکارڈ کی گئی۔

ڈی جی ماحولیات کا کہناتھا کہ عوام احتیاط کریں تو پابندیوں میں مزید نرمی ہو سکتی ہے ، آلودگی کی شرح بڑھی تو مجبوراً پھر پابندیاں لگانا پڑیں گی۔