ویب ڈیسک: پرائیویٹ طلبہ کیلئے تعلیم کا حصول مزید مشکل ہو گیا، لاہور پرائیویٹ امیدواروں کی نہم کی داخلہ فیس میں ایک سال کے دوران 34 فیصد سے زائد اضافہ جبکہ دہم جماعت کی فیس میں 50فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق نہم کی فیس میں 590 روپے اور دہم کی فیس میں1170 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ نہم کی داخلہ فیس 1610 سے بڑھا کر 2200 روپے کردی گئی جبکہ دہم کی فیس 2310 سے 3480 روپے تک کردی گئی ہے۔ دہم کی سرٹیفکیٹ کی فیس بھی 700 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کردی گئی ہے۔
سپورٹس فیس 100 روپے سے بڑھا کر 280 روپے،ڈویلپمنٹ فیس 200 روپے سے بڑھا کر350 روپے،پروسیسنگ فیس530 سے بڑھا کر 870 روپے اور داخلہ فیس 700 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کردی گئی۔
بورڈ حکام کا کہناتھا کہ بورڈ کےروز مرہ کے معاملات چلانے کیلئے معمولی داخلہ فیس بڑھائی گئی ہے۔