پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے  پنجاب پولیس کو بڑا حکم مل گیا

20 Nov, 2024 | 08:42 AM

ویب ڈیسک:   پنجاب  پولیس کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کی 24 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج  روکنےکی تیاریاں جاری ہیؔں۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز  پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پنجاب  بھر  سے 10ہزار 700کی نفری اسٹینڈ بائی کردی گئی ہے، پی ایچ پی سے 3500، پی سی سے ایک ہزار جب کہ 3 ہزار کی نفری پہلے سے موجود ہے۔ ایس پی یو سے ایک ہزار، ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ سے 1200 اہلکاراسٹینڈ بائی کردیے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ گوجرانوالا ریجن سے 1300 نفری پہلے سے موجود ہے۔ سرگودھا ریجن سے 500 اہلکار اسٹینڈ بائی اور 400نفری پہلے سے ہے۔ شیخوپورہ سے 200، ننکانہ صاحب سے 100 اہلکار  اسٹینڈ بائی کردیےگئے ہیں۔

اس کے علاوہ  بہاولنگر  سے 200 اور بہاولپور سے 300 اہلکار اسٹینڈ بائی پر ہیں۔مظفرگڑھ سے 300 اور اوکاڑہ  سے 200 اہلکار اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں۔سی پی او اور ڈی پی او فورس کے ٹرانسپورٹ کا ذمہ دار  ہوگا۔

یاد رہے کہ  پی ٹی آئی کی جانب سے آج (20 نومبر ) کو ورچوئل جلسے کا اعلان کیا گیا ہے ، ورچوئل جلسہ سوشل میڈیا پر شام 7 بجے شروع ہوگا،جلسے میں مرکزی اور صوبائی قیادت شرکت کرے گی،ورچوئل جلسے میں 24 نومبر احتجاج کی کال کے حوالے سے اہم موضوع زیر بحث رہے گے۔

مزیدخبریں