ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  تیاریاں بتا رہی ہیں کہ آپ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، شیخ وقاص کا رانا ثنا اللہ کو طعنہ

Shaikh waqas Akaram, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ،احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ہم اپنا حق استعمال کرینگے۔ 

 پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ رانا ثنا ءاللہ کہہ رہے کہ وہ احتجاج کو سنجیدہ نہیں لے رہے،پھر کیوں 2 ماہ کیلئےدفعہ 144 نافذ کردی  کیوں عوام کی طاقت سے گھبرا رہے ہیں،ایک احتجاج کی کال پر سارے سکیورٹی آپریشن جمع ہو جاتے ہیں، عوام کے تحفظ کےلئے کچھ نہیں کیا جاتا ،احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ہم اپنا حق استعمال کرینگے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا، احتجاج میں شامل طالب علموں کی اسناد اور داخلے منسوخ کئے جانے کی باتیں ہورہی ہیں،ریاستیں اپنے بچوں اور عوام کو دھمکیاں نہیں دیتی ،دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا ،آپ کی تیاریاں یہ بتا رہی ہیں کہ آپ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا، پاکستان میں 6 سو سے 7 لوگوں کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالا گیا ،وہ لوگ ابھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، چیف جسٹس ، سول سوسائٹی اور دیگر مطالبہ کرتے ہیں کہ بچوں کو دھمکانے میں کردار ادا کریں،پنجاب ،کے پی،سندھ اور بلوچستان کے ہر ضلع سے لوگ نکلیں گے۔