معصوم بچی پر ظلم کرنے والا سفاک ملزم قانون کے تحت قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائے گا، محسن نقوی

20 Nov, 2023 | 09:07 PM

This browser does not support the video element.

در نایاب : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آمد ، زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کے والدین سے ملاقات کی۔ 

محسن نقوی نے سرگودھا کے نواحی علاقے ٹوانہ پارک میں زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کی والدہ اور چجا سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے والدہ اور اہل خانہ کی دل جوئی کی اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے  معصوم بچی کی عیادت کی، خیریت دریافت کی اور شفقت کا اظہار کیا، ساتھ ہی  بچی کے علاج کے لئے ڈاکٹرز کو ضروری ہدایات دیں۔  ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ  ہسپتال آمد،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے  بچی کے والدین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میں معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک سانحہ کی وجہ سے سر شرم سے جھک گئے۔ انسانیت سوز واقعہ کا ذمہ دار ملزم انسان نہیں درندہ ہے۔ ایسادرندہ صفت ملزم عبرتناک سزا کاحقدار ہے۔ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب درندہ صفت لوگ ہی کرسکتے ہیں۔  معصوم بچی پر ظلم کرنے والا سفاک ملزم قانون کے تحت قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔  میں مظلوم خاندان کے ساتھ ہمدردی کے لئے آیا ہوں اور پنجاب حکومت اس خاندان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم خاندان کی داد رسی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔ بہترین ڈاکٹر اورعلاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،متاثرہ بچی کی طبیعت میں بہتری ہے۔ پولیس نے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار کرلیا۔ 
محسن نقوی نے کہا کہ حکومت افسوسناک سانحہ کا تیزترین ٹرائل کرائے گی،فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ یقین دلاتا ہوں کہ ملزم کو جلدی اورکڑی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ بچوں سے زیادتی اورتشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ تشویشناک ہے،علماکرام اپنا کردارادا کرے۔ 

مزیدخبریں