وہاب ریاض پی ایس ایل کیوں نہیں کھیلیں گے، وجہ صاف بتا دی

20 Nov, 2023 | 08:59 PM

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض  پی ایس ایل نہیں کھیلیں گے۔ 

وہاب ریاض نے پیر کے روز لاہور مین ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان کرنے کے لئے جو پریس کانفرنس کی اس میں انہوں نے خود پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔

وہاب ریاض اس وقت پنجاب کے نگراں وزیر کھیل بھی ہیں اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں چیف سیلیکٹر بھی بنا دیا ہے، وہ گزشتہ پی ایس ایل مین ایک ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

وہاب ریاض کے چیف سیلیکٹر بنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا میں بعض لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ  قومی ٹیم کا چیف سیلیکٹر ہوتے ہوئے خود پی ایس ایل میں بھی کھیلیں گے، ممکن ہے وہ کسی غیر ملکی لیگ کی جانب سے پیشکش آنے پر اس کا بھی حصہ بن جائئیں۔ 
نیوز کانفرنس میں وہاب ریاض نے کہا کہ  میں پی ایس ایل میں حصہ نہیں لوں گا ۔ پی ایس ایل  میں کھیلا تو نئی باتیں شروع ہوجائیں گی۔

دس نومبر کو جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ آئندہ ایڈیشن کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی  کی تجدید کا اعلان کیا تو اس نے جن نو کھلاڑیوں کی موجودہ کیٹیگریز کو اپ گریڈ کیا ان میں وہاب ریاض بھی شامل تھے۔ وہاب ریاض نے گزشتہ پی ایس ایل پشاور زلمی کی طرف سے کھیلی تھی۔پی ایس ایل نائن کے میچ  8 فروری سے 24 مارچ 2024 کے دوران ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں