پاکستان کے کرنٹ اکاأنٹ خسارہ میں ریکارڈ کمی

20 Nov, 2023 | 07:55 PM

 اشرف خان: پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ کا خسارہ ایک سال میں 84 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پر آ گیا۔

اسٹیٹ بینک  آف پاکستان کی اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال پر رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7کروڑ  40 لاکھ ڈالر رہا ،اکتوبر 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 84 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک  نے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی23  سے اکتوبر23 کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا ، گزشتہ مالی سال جولائی سے اکتوبر میں کارنٹ اکاونٹ خسارہ 3 ارب 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھاْ
مالی سال 2023 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا۔ مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا۔

مزیدخبریں