اویس کیانی : معروف کاروباری شخصیت چودھری شفقت ریاض گوندل نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت چودھری شفقت ریاض گوندل کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چودھری شفقت نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔
آئی پی پی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے چودھری شفقت ریاض گوندل کو پارٹی مفلر پہنا کر خیر مقدم کیا۔چودھری شفقت ریاض گوندل کو استحکام پاکستان پارٹی برطانیہ کا صدر اور چیف آرگنائزز آئی پی پی یورپ مقرر کردیا گیا،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔
واضح رہے کہ سینئررہنما آئی پی پی اسحاق خان خاکوانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔