وزیراعلیٰ پنجاب کا زیر تعمیربند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورپراجیکٹ کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

20 Nov, 2023 | 03:12 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا زیر تعمیربند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورپراجیکٹ کا دورہ کیا۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے  منصوبے کی سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، ساتھ ہی میگا پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔  محسن نقوی نے پراجیکٹ کے پیکیج ون کے کوریڈور کے اطراف  دیواروں کی تعمیر کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ 

کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اورکنٹریکٹر زنے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 7.3کلومیٹر طویل کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی تعمیر 4ماہ میں مکمل کرنے کیلئے دن رات کام ہورہاہے۔ پیکیج ون میں نیازی چوک تا سگیاں انٹرچینج اور پیکیج ٹو میں سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور تعمیر کیا جارہاہے۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے  پیکیج 2 کے کوریڈور کی دیواروں کا کام تیز کرنے اور  پیکیج 2 کے کنٹریکٹر کو پراجیکٹ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔  محسن نقوی نے کہا کہ  تعمیراتی کاموں میں تیزی  لائی جائے۔ پراجیکٹ کی تکمیل سے لاہور کے کسی بھی علاقے سے موٹر وے تک فوری رسائی ممکن ہوگی۔ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورکی وجہ سے وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔

واضح رہے کہ صوبائی وزراء، عامر میر،اظفر علی ناصر۔سیکرٹریز ہاؤسنگ،اطلاعات،سی سی پی او،چیف انجینئر ایل ڈی اے،پراجیکٹ ڈائریکٹر نیسپاک اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

مزیدخبریں