میرپورخاص؛ خوفناک حادثہ، طالبہ موقع پر جاں بحق، بھائی شدید زخمی

20 Nov, 2023 | 02:07 PM

ویب ڈیسک: میرپورخاص میں موٹر سائیکل سوار بہن بھائی دھند کی وجہ سے ٹرک سے جا ٹکرائے، حادثے میں یونیورسٹی کی نوجوان طالبہ موقع پر جانبحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق میرپوررخاص ستاری کاٹن فیکٹری کے قریب حادثہ میں 22 سالہ لیاقت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ انچل ولد غلام قادر بھٹی جانبحق ہوگئی جبکہ اسکا بھائی 31 سالہ اسد شدید زخمی ہوگیا۔ 
جس کو میرپوررخاص سول اسپتال سے طبی امداد کے بعد سیریس حالت میں حیدرآباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں