(شاہد سپرا) لیسکو میں خراب اور جلنے والے میٹرز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ، خراب ہونے والے سنگل و تھری میٹرز کی تعداد 1لاکھ25 ہزار تک جا پہنچی۔
خراب سنگل وتھری فیزمیٹرز کو تبدیل کرنیکا عمل سست روی کا شکار ہونے لگا ہے۔ 3ماہ کے دوران خراب میٹرز کی تعداد میں 40 ہزارتک اضافہ سامنے آیا ہے۔
کمپنی میں خراب میٹرز کی سب سے زیادہ شرح شہر کے چار سرکلز میں ریکارڈ کی گئی ۔ کمپنی میں 15ہزار سے زائد صارفین کے تھری فیز میٹرز کو بھی خراب قرار دیدیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق کمپنی کے ناردرن سرکل میں16300 میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا، سنٹرل سرکل 21900 ،ایسٹرن سرکل میں19637میٹرز کو خراب ڈکلیئر کیا گیا، سدرن سرکل میں 15940 سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا۔
لیسکو کی جانب سے میٹرز کو تبدیل کرنے کی بجائے ڈیفیکٹو کوڈ کی بنیاد پر بلزچارج کردیئے ۔ موسم سرمامیں بھی صارفین اوسطً کی بنیاد پر ہزاروں روپے اضافی بلز ادا کرنے پرمجبور ہیں۔