ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر کی آسٹریلیا کو مبارکباد , کوہلی کی انسٹا اسٹوری وائرل

بابر کی آسٹریلیا کو مبارکباد , کوہلی کی انسٹا اسٹوری وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔

آسٹریلیا کی فتح کے بعد دنیا بھر کے معروف سابق کرکٹرز سمیت موجودہ کرکٹرز نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی جن میں پاکستانی کرکٹرز بھی شامل تھے لیکن ان سب میں ایک کرکٹر کی انسٹاگرام اسٹوری سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کی جیت کے بعد انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا 'کرکٹ آسٹریلیا کو مبارک ہو، فائنل میں آپ نے کیا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا'۔

بابراعظم کی اس اسٹوری پر مداحوں کو گزشتہ سال 2022 میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل یاد آگیا جس میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-11-20/347447_4026939_updates.jpg

انگلش ٹیم کی اس جیت کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا 'مبارک ہو انگلینڈ، آپ اس جیت کے مستحق تھے'۔

اب بابراعظم کی جانب سے آسٹریلیا کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ بھارتی کرکٹر کے ساتھ مکافاتِ عمل ہوا۔

متعدد صارفین نے کوہلی کی پرانی اسٹوری پوسٹ کی اور تبصرے کیے۔

ملاحظہ کیجیے:

Ansa Awais

Content Writer