(فاران یامین)نشہ نہ ملنے پر عادی شخص احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گیا،،پولیس کی کارروائیوں کے باعث نشہ فروش غائب ہیں، نشہ فراہم کیا جائے ، پولیس نے حراست میں لے لیا۔
شاد باغ نشے کے عادی شخص کا بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کا معاملہ،نشہ نہ ملنے پر منشیات کے عادی یوسف نے انوکھا احتجاج کیا،شاد باغ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی،نشےکے عادی 28 سالہ یوسف نشہ نہ ملنے کی وجہ سے کھمبے پر چڑھ گیا،پولیس کارروائیوں کی وجہ سے علاقے سے نشہ نہیں ملتا ،،پولیس یوسف کوحراست میں لے کر تھانے لے آئی ، ایس ایچ او شاد باغ علی زیب دستگیر کہتے ہیں یوسف کو علاج معالجہ کیلئے بحالی سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔