فضائی آلودگی میں اضافہ،شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت

20 Nov, 2023 | 09:49 AM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم)شہرمیں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ،لاہورآلودگی کےاعتبارسےدنیابھرمیں دوسرے نمبرپرآگیا۔
شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح395ریکارڈکی گئی،فدا حسین 418، یو ایس قونصلیٹ میں395 جبکہ مال روڈکےاطراف آلودگی کی شرح333ریکارڈکی گئی۔
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے،شہرکاموجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روزموسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، ساتھ ہی خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع اور بالائی اضلاع میں  بھی موسم سرد رہے گا۔  
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک  جبکہ  مری، گلیات اورگردونواح  میں  موسم سرد رہے گا۔ صبح    کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔
 

مزیدخبریں