آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کا دورہ

20 Nov, 2022 | 10:08 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لال گل گوٹھ میں پری فیبرییٹڈ گھروں کا افتتاح کیا۔یہ گھر سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے تعمیر کیے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق گاؤں میں ایک پرائمری سکول، شمسی توانائی، ٹیوب ویل تعمیر کیا گیا ہے۔ایف ڈبلیو اے نے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔آرمی چیف کو ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اصغر نے بحالی نو کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں