ویب ڈیسک : کراچی میں شہری کو خاتون اور بچے کو بیٹھا کر سڑک پر موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے اور غیر اخلاقی حرکت کرنا مہنگا پڑ گیا،ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا ، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خاتون اور بچے کو بیٹھا کر سڑک پر موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب دکھانے اور غیر اخلاقی حرکت کر رہا ہے،ڈپٹی انسپکٹر نے ویڈیو میں نظر آنے والے موٹر سائیکل سوارکیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔
کراچی ٹریفک پولیس کاکہناہے کہ ٹریفک سیکشن گلبرگ نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا،مذکورہ شخص کیخلاف تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی سے عوامی شاہراہ پر موٹر سائیکل چلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہاکہ غفلت لاپرواہی یا تیزرفتاری سے موٹر سائیکل یا گاڑی چلانا نا صرف قابل سزا جرم ہے،دوسروں کی زندگیوں کے ساتھ ساتھ آپ کیلئے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔