ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں مریض لاوارث ہوگئے،ڈاکٹر ز نے بھی منہ موڑ لیا ۔ مریضوں کےساتھ سفاکانہ سلوک کی درد ناک کہانی منظر عام پر آگئی ۔
پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی صورتحال خراب ،دل کے مریضوں کو ہسپتال کے صحن میں ڈرپس لگائی جانے لگیں ،سخت سردی اور ٹھنڈا فرش دل کے مریضوں کامقدربن گیا ۔
پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال کارڈیالوجی کی صورتحال خراب،وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی حکومت میں مریضوں کےساتھ سفاکانہ سلوک کی درد ناک کہانی منظر عام پر آگئی #24news #PIC pic.twitter.com/tij3oAy7Im
— 24 News HD (@24NewsHD) November 20, 2022
مریضوں اور لواحقین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2،2 گھنٹے ٹیسٹوں کی باری نہیں آتی اس لئے باہر ہی ڈرپ لگادی گئی ۔