چوہدری پرویز الٰہی کا آرمی چیف کے بارے میں بڑا بیان

20 Nov, 2022 | 11:30 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تبلیغی جماعت پر سعودی عرب میں عائد پابندی ختم کرانے پر سراہا ہے۔

ایک تقریب میں خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تبلیغی جماعت پر سعودی عرب میں عائد پابندی ختم کرا کر بہت بڑی دینی خدمت سرانجام دی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دینی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

 

مزیدخبریں