نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کہتے ہیں ملک میں مارشل لا لگ جائے:احسن اقبال

20 Nov, 2022 | 08:36 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمہوریت اور نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کہتے ہیں ملک میں مارشل لا لگ جائے۔

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سابق حکومت نے اقتدار جانے کا اتنا غم لیا کہ قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کوششوں کونقصان پہنچائے جانے سے عوام تک مدد نہیں پہنچ رہی۔

مزیدخبریں