شہر میں سموگ، کمشنر لاہور کے سخت احکامات

20 Nov, 2021 | 07:43 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد حسین:کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے انسداد سموگ پالیسی کے تحت مزید سخت احکامات جاری کردئیے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے پانچ سکواڈز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیرصدارت اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کیلئے پانچ سکواڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔کمشنر لاہور نے کہا کہ کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تجاوزات کے باعث ٹریفک جام کرنے پر گرینڈ آپریشن کریں، ٹریفک سکواڈز میں ٹرانسپورٹ، ٹریفک، کارپوریشن کے انسپکٹرز شامل ہونگے۔

انہوں نے کہا ایک ماہ کیلئے شہر میں صرف یورو5 پٹرول کی سپلائی ہورہی ہے، یورو 2 سپلائی کو روک دیا گیاہے، یورو 5 پٹرول سے سلفر کا اخراج کم ہونے سے سموگ میں کمی ہوگی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہورعمر شیر چٹھہ، اے سی جی عثمان جلیس، اے ڈی سی جی شاہد کاٹھیا، ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ احمد رضا بٹ، ایم او ریگولیشن عثمان لیاقت بدر، لاہور کے تمام اے سیز، پی ایچ اے، ایم سی ایل، ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور پولیس افسران نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں