ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 800 روپے کم ہوئی ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 97 ہزار 294 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کم ہوکر 1846 ڈالر ہے۔