ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اقلیتی برادری کو خوشخبری سنا دی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اقلیتی برادری کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: اقلیتی برادری کے لیے خوشخبری، تمام محکموں میں اقلیتوں کے لیے موجود تمام خالی آسامیاں پُر کی جائیں گی، فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے تمام محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے کہ اقلیتوں کے کوٹے پر بھرتیاں کی جائیں، تمام محکموں کو پانچ فی صد اقلیتی کوٹے پر بھرتیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایوان وزیراعلی نے اقلیتوں کی آسامیوں پُر کرنے کیلئے اخبار میں فوری اشتہار دینے کی ہدایت بھی کر دی ہے، ایوان وزیر اعلی نے تمام خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کا حکم دیا ہے۔