ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کے باعث سکول بند ہونگے یا نہیں؟ وفاقی وزیر تعلیم نے واضح بتا دیا

Shafaqat Mehmood -Schools
کیپشن: Shafaqat Mehmood -Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلے ہی کورونا کے باعث تعلیم کا بہت حرج ہو چکا ہے ، ابھی حالات ایسے نہیں کہ سموگ کے باعث سکول بند کیےجائیں، تمام امتحانات اپنے وقت پر ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے این سی اے لاہور کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل سٹوڈیو کا افتتاح کیا ، افتتاح کے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ این سی اے کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا، مختلف شہروں میں این سی اے کے کیمپس بنائے جائیں گے، این سی اے کے گریجوایٹس کو دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ 

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ سینیٹ میں پاس ہونے والے بلز پر واویلا کیا جا رہا ہے، اپوزیشن نے بل پاس کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، اپنےنمبرز پورے نہیں کرسکتے تو واویلا کیوں کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور  نےداتا دربار کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا  تھا کہ ہفتے میں ایک دن سکول بند کرنے کی تجویز زیر غور آئی ہے اس ضمن میں سکول ڈیپارٹمنٹ کو تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ  لاہور میں اینٹی سموگ سکواڈ تمام صنعتی یونٹس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں،ہندؤستان میں فصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہیں، پاکستان میں موٹروے کے ساتھ فصلوں کے جلانے پر بھی پابندی عائد ہے،انڈیا سے گزارش ہے وہ اس مسئلے پر قابو پائیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer