آئی سی سی نے بنگلادیش ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا

20 Nov, 2021 | 01:46 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق میزبان ٹیم بنگلادیش پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق  بنگلادیش نے مقرررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا جس کے باعث اس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہےکہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹی 20 میں  پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست  دی تھی۔

مزیدخبریں