بھارتی کانگریس رہنما نو جوت سنگھ سدھو کرتارپور پہنچ گئے

20 Nov, 2021 | 12:53 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : نوجوت سنگھ سدھو بابا گرو نانک کی 552ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت  کیلئے کرتارپور پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کرتار پور میں بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات پر سکھ برادری کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔بھارتی کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹروجوت سنگھ سدھو کے ہمراہ سکھ برادری کا وفد بھی کرتار پور پہنچا ہے۔کرتار پور پہنچنے پر نوجوت سنگھ سدھو اور سکھ برادری کے وفد کا زبردست استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

 یا د رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کا 2019میں کرتارپور کے افتتاح کے بعد یہ دوسرا دورہ ہے۔سدھو نے 2019 کے آخر میں کرتارپور کا دورہ کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے انہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا تھا۔

مزیدخبریں