شہر میں بڑھتی سموگ : چیف سیکرٹری کا بڑاحکم آگیا

20 Nov, 2021 | 10:23 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 :سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورمتعلقہ ادارے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، چیف سیکرٹری کا حکم، کوڑے کی غیرقانونی ڈمپنگ کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت ۔

 چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا،صفائی کے انتظامات، ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ صفائی کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔کمشنر لاہور نے بریفنگ دی کہ ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کو صاف رکھنے کیلئے قلیل اور وسط مدتی پلان پر عمل شروع کر دیا ہے۔

شہر کے تمام ٹاونز میں زیرو ویسٹ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، شالیمار ٹاؤن سے 16 ہزار، راوی ٹاؤن سے 12ہزار ٹن کچرا اٹھایا گیا ہے،نشتر ٹاون سے14 ہزار، سمن آباد ٹاؤن سے 11 ہزار، گلبرگ ٹاؤن سے 8ہزار ٹن کوڑا اٹھایا گیا،عزیز بھٹی ٹاؤن سے 8ہزار، واہگہ ٹاؤن سے 14 ہزار، علامہ اقبال ٹاؤن سے 22 ہزار ٹن کچرا اٹھایا گیا.مستقل غیر حاضری پر ایل ڈبلیوایم سی کے 666 ملازمین کو بر طرف کیا گیا.ایک ہزار سینٹری ورکرز، 171 ڈرائیور بھر تی کیے گئے،سموگ کی روک تھام کیلئے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے، اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی واسا، ڈی جی پی ایچ اے، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
 

مزیدخبریں