پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بحال کردی گئی

20 Nov, 2021 | 09:45 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : پی ٹی اے نے  ملک میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو کنٹرول کرنے کی یقین دہانی پر ملک بھر میں ٹک ٹاک کی سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 20 جولائی 2021  کو مزکورہ ایپ پر پابندی کے بعد پی ٹی اے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہا۔

 ٹک ٹاک کی  سینیئر انتظامیہ نے ہمیں مقامی قوانین اور سماجی اصولوں کے مطابق غیر قانونی مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے اپنے عزم کا یقین دلایا ہے پی ٹی اے ٹک ٹاک پر 20 جولائی کو پابندی نافذ کرنے کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہا۔

ٹک ٹاک پلیٹ فارم نے پی ٹی اے کو مقامی قوانین اور سماجی اصولوں کے مطابق غیر قانونی مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے عزم کا یقین دلایا۔ ٹک ٹاک نے یقین دہانی کرائی کہ غیر قانونی مواد اپلوڈ کرنے والے صارفین کو ایپ استعمال کرنے سے روک دیا جائے گا۔

 
 

مزیدخبریں