ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42 )لاہور میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسلحے کی نمائش اور فائرنگ کرنے والی خاتون کو ملت پارک سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون سے پستول اور بلٹ بھی برآمد کی گئی ہیں۔ملزمہ نے سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس کے بعد متعلقہ پولیس نے چھاپہ مار کر خاتون کو گرفتار کرکے پستول اور بلٹ برآمد کرلیاہے۔

یاد رہے کہ لاہور میں سوشل میڈیا پر کسی خاتون کی جانب سےاسلحے کی نمائش اور فائرنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرنے کا پہلا واقعہ ہے۔ایسے واقعات کو روکنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو اہم اقدامات کرنا ہوں گے۔اس سے پہلے بھی متعدد بار کئی افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے واقعات رونما ہو چکے ہیں اور ملزم عدالتوں میں سے آسانی کے ساتھ ضمانتیں کروا لیتے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات روکنے کیلئے قانون سازی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer