ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے وار تیز، بائیو میٹرک حاضری پر پابندی عائد

کورونا کے وار تیز، بائیو میٹرک حاضری پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) کوروناوائرس کی دوسری لہر، جیلوں میں بائیو میٹرک حاضری روک دی گئی جبکہ سٹاف قیدیوں اور ملاقاتیوں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ انسپکٹوریٹ سمیت تمام جیل دفاتر اور جیلوں میں بائیو میٹرک حاضری روک کر رجسٹر پر لگانے کا حکم دیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل تمام اہلکاروں کو ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا بھی حکم دیں۔ قیدیوں اور ملاقاتیوں کے درمیان انٹرکام کے ذریعے بات کرانے کی ہدایت کی ہے۔

قیدی اور ملاقاتیوں کیلئے ماسک اور سینٹی ٹائزر کا اہتمام کیا جائے۔ ملاقاتیں ہو رہی ہیں، حکومت کے احکامات پر بند کی جائیں گی۔ جیل میں آنے والے ہر نئے قیدی کا کورونا ٹیسٹ لازمی کرائیں تاکہ موذی مرض پھیلنے سے روکا جاسکے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیئے جس کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 36 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار561 ہوگئی ، کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 68ہزار 665تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے مجموعی طور پر سندھ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 59 ہزار 752 متاثرہ افراد ہیں، پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 893، خیبرپختونخوا میں 43 ہزار359، اسلام آباد میں 25 ہزار 719 اور بلوچستان میں 16 ہزار642 ، آزاد کشمیر میں 5 ہزار 806 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 کیس سامنے آچکے ہیں۔