مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

20 Nov, 2020 | 09:56 PM

Azhar Thiraj

(فخر امام ) لیاقت آباد کی حدود کوٹ لکھپت پیکو روڈ پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا گیا، ملزمان فرار ہو گئے۔     

تفصیلات کے مطابق شہر میں چوری ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں دن دہاڑے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو قتل کر دیا گیا، مقتول کی شناخت خضر حیات کے نام سے ہوئی، عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے مقتول کا پیچھا کیا اور ہاتھ میں موجود بیگ چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر گولی مار دی جو مقتول کے گلے میں لگی، جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا، دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر گئی، ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے واردات کا جائزہ لے رہے ہیں، معاملہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا قتل تحقیقات شروع کر دیں گئی ہیں.                

مزیدخبریں