(خان شہزاد) شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار، جمعۃ المبارک کے روز سونا 400 روپے مزید مہنگا ہوگیا، جیولرز برادری اور خواتین صارفین کا سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 400 روپے مزید اضافے کے بعد خالص 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپےہوگئی۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 4ہزار 42 روپے میں فروخت، اکیس قیراط فی تولہ سونا 99 ہزار 312 روپے میں فروخت کیا گیا۔
صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت 1180 روپے پر برقرار رہی۔خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ صرافہ بازاروں میں سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث متوسط طبقے نے سونا خریدنا ہی ترک کردیا ہے، اب مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔