ورلڈ بینک نے پاکستان کو گرین سگنل دے دیا

20 Nov, 2020 | 05:19 PM

Arslan Sheikh

( عثمان علیم ) ورلڈ بینک کا پاکستان کو فش فارمنگ کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے پر گرین سگنل، محکمہ جنگلات و آبی حیات کے دو بڑے منصوبے ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیے جائیں گے۔   

ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے ملنے والے قرض میں سے پنجاب حکومت کو فشریز سیکٹر کی بہتری اور نئے منصوبوں کے آغاز کے لیے نو ارب 50 کروڑ کا شیئر دیا جائیگا۔ ورلڈ بینک سے ملنے والے بقیہ فنڈز مختلف صوبوں میں آبی حیات کی بہتری کےمنصوبوں کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔

محکمہ جنگلات و آبی حیات کے دو بڑے منصوبے جو کہ پہلے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں شامل کیے جانے تھے اب ورلڈ بینک کے تعاون سے مکمل کیے جائیں گے۔ جھینگا فارمنگ کلسٹر ڈیویلپمنٹ پائلٹ پراجیکٹ اور کیج فش کلچر کلسٹر ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جائیگا۔

مزیدخبریں