عمران یونس: تحقین اور فلم میکنگ کی طالبات کے لئے تکنیکی اور معالی معاونت کا معاملہ،شعبہ ابلاغ عامہ لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیےگئے۔
تفصیلات کے مطابق تحقین اور فلم میکنگ کی طالبات کے لئے تکنیکی اور معالی معاونت کا معاملہ،شعبہ ابلاغ عامہ لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیےگئے ہیں، مفاہمت کی یادداشت پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا اور سماجی تنظیم ایس ایس ڈی او کےایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نےدستخط کیے۔
تقریب میں شعبہ ابلاغ عامہ کی سربراہ ڈاکٹرانجم ضیاء اور دیگر فیکلٹی ممبران نےشرکت کی، مفاہمتی یادداشت کےتحت سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن تحقین اور فلم میکنگ میں تکنیکی و مالی تعاون فراہم کرے گی، ایم او یو کے تحت سماجی تنظیم تحقیقی پراجیکٹس پر باہمی تعاون سمیت رائٹ ٹو انفارمیشن کے حوالے سے طالبات کوتربیت دی جائے گی۔
ایل سی ڈبلیو یو کے ویب ٹی وی کے کامیاب ماڈل سےآر ٹی آئی ویب ٹی وی کےقیام کے لئے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔