بہت ہوگئیں موجیں، اب دوسرے صوبے جانا پڑے گا

20 Nov, 2020 | 03:53 PM

(علی ساہی)آئی جی افس نے مسلسل 10سال یا اس سے زیادہ پنجاب میں تعینات افسران ،پنجاب سے تبادلے کے باوجود دوسرے صوبے میں 2سال مکمل نہیں کئے، یا دوسرے یونٹ میں جانے میں کے بعد تعیناتی پنجاب میں کروا لی، ایسے ایس پیز سے لے کرڈی آئی جیزرینک کے 37 افسران کی فہرستیں ازسر نومرتب کرکے حکومت کوبھجوا دیں گئیں ۔

آئی جی آفس نے کئی کئی سالوں سے پنجاب میں تعینات 15 ڈی آئی جیز،11گیا رہ ایس ایس پیز اور 11ایس پیز کے نام ازسرنو بھجوادئے گئے۔نئی فہرستوں میں ایسے افسران کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں، جو پنجاب سے تبادلے کے باوجود دوسرے صوبوں میں 2سال مکمل نہیں کئے اورواپس پنجاب آگئے ہیں ۔ایسے افسران کے نام بھی بھجوائے گئے جو دوسرے یونٹس میں تبادلہ کے بعد پوسٹنگ پنجاب میں کروا لی .ایسے ایس پیز سے لے کرڈی آئی جیزرینک کے افسران کی فہرستیں ازسر نومرتب کرکے حکومت کوبھجوا دیں گئیں۔

ڈی آئی جیز میں 10 افسران مسلسل پنجاب میں تعینات رہنے والوں میں شامل جبکہ 5 ڈی آئی جیزکی تعیناتی دوسرے صوبوں میں رہی لیکن عرصہ مکمل نہ کیا۔ڈی  آئی جیزمیں زعیم شیخ ، خرم علی شاہ، افضال کوثر، غلام محمود ڈوگر، سہیل چوہدری، وقاص نذیر، فیصل رانا سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔ایس ایس پیز اور ایس پیز میں عمران کشور۔ جہانزیب نذیر۔کراکرحسین ۔جمیل ظفر۔عطاالرحمن سمیت دیگر شامل ہیں .حکومتی پالیسی کے مطابق جو افسران پنجاب میں 10سال مکمل کرچکے ہوں، ان کو کم ازکم 2سال دوسرے صوبے یا یونٹ میں تعینات کیا جاناہوگا۔اگلے سال کے آغازمیں ایسے پولیس افسران کے تبادلے متوقعہیں۔ 

مزیدخبریں