کسانوں کا استحصال بند،بروقت ادائیگیاں یقینی بنائیں

20 Nov, 2020 | 01:24 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی شوگر ملز کو کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے کسانوں کے 1464 ملین فوری دینے کی ہدایت کر دی، شوگر ملز کے مالکان عدم ادائیگی کی صورت میں مارک اپ بھی ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق :کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے شوگر ملز کو کسانوں کے 1464 ملین روپے فوری ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے ہدایت کی ہے کہ شوگر مل مالکان عدم ادائیگی پر 3 ارب روپے بطور مارک اپ بھی ادا کریں، پنجاب کی 48 شوگر ملز میں سے 8 ملز تاحال کسانوں کی نادہندہ ہیں۔پنجاب کی شوگر ملز نے کسانوں کو 1 ارب 36 کروڑ روپے نہیں دیے۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملز گنے کی خریداری اور ادائیگیوں کی تفصیلات بھی دیں، شوگر ملز کسانوں کو 15 دن سے زائد تاخیر پر مارک اپ دینے کی بھی پابند ہیں۔

واضح رہے ،کہ کین کمشنرپنجاب نے کہا  ہے کہ آئندہ کیلئے شوگر ملز کسانوں کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنائیں، مزید یہ کہ کسان زرعی ترقی کی اکائی ہیں، ان کا استحصال بند ہونا چاہیے۔محمد زمان وٹو کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسانوں کا استحصال ان کی محنت کی حوصلہ شکنی ہے، شوگر ملز کسانوں کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔کسانوں کو واجبات ادا نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف ایکشن شروع ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا ،کسانوں کو 17 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر ایک شوگر مل کے خلاف جھنگ میں 2 مقدمے درج کرلیے گئے۔ایف آئی آر کین کمشنر پنجاب کی مدعیت میں درج کروائی گئی، جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے مطابق شوگر مل کسانوں کے 17 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔اوکاڑہ کی شوگر مل 29 کروڑ روپے سے زائد کی ناہندہ ہے، کین کمشنر نے مل مالکان کو گرفتار کرنے کی درخواست کی۔

مزیدخبریں