بزرگ افراد کیلئےخوشخبری،ماہانہ کتنا وظیفہ ملے گا؟ جانیے

20 Nov, 2020 | 02:47 PM

Muhammad Zeeshan

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ، جس کے تحت 65 سال سے زائد العمر شہریوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ہے ، پروگرام کےتحت65سال سے زائد عمر کے مستحق شہریوں کوماہانہ2ہزارروپےملیں گے ، باہمت بزرگ پروگرام کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پروگرام سے مستحق بزرگ شہریوں کی معاشی بحالی ہوگی،حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔

 
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ریاست مدینہ کاجوتصور دیاہم اسکی جانب بڑھیں گے، ریاست مدینہ کا حصول ایک لمبا اور صبر آزما کام ہے، ہمارے بزرگ ہماری ذمہ داری ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت نےبزرگوں،متاثرہ افراد کیلئے پروگرام شروع کیا ہے، یہ سوشل پنشن پروگرام ہے، ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کئے ہیں، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل کر کمزور طبقوں کو اوپر لیکر جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بزرگ افراد کو عمر کے آخری ایام میں سکھ ملنا چاہیے ، حکومت پنجاب نے احساس پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا ، یہ منفرد پروگرام ہے،65 سال سے زائدالعمر کو ماہانہ وظیفہ دیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نےمحکمہ معدنیات پنجاب میں کان کنی سے منسلک افراد کے لیے تاحیات ماہانہ وظیفہ مقرر کردیا ہے۔دوران کان کنی حادثات کا شکار محنت کشوں کے لیے ماہانہ 6ہزار کا وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔ ماہانہ وظیفے کی منظوری صوبائی کابینہ کمیٹی برائے مالی امور کی جانب سے دی گئی۔

دوسری جانب پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈمانیٹرنگ بورڈ کا 5واں اجلاس ہوا، اس موقع پر وہاڑی ملتان روڈ اور گجرات جلالپورجٹاں روڈ کو 2رویہ کرنے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں 6مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں