بلیک لسٹ پبلشر کو کوالیفائیڈکرنے کا انکشاف

20 Nov, 2020 | 12:50 PM

(اکمل سومرو)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا بلیک لسٹ پبلشر کو نوازنے کا انکشاف، ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب کی اشاعت کیلئے بلیک لسٹ اداروں کو کوالیفائیڈ کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق :پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر پبلشرز کو سال کے آغاز میں بلیک لسٹ کیا تھا ،اور پبلشرز کو جرمانے عائد کرنے کے بعد بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، بلیک لسٹ پبلشرز کو خلاف ضابطہ پانچ ارب روپے مالیت کے ٹینڈرز میں شامل کر لیا گیا ہے اور انھیں پری کوالیفی کیشن ٹینڈرز کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بورڈ میں اثر و رسوخ ہونے کی بنا پر بلیک لسٹ اداروں کو کتابوں کے ٹینڈرز کیلئے اہل کیا گیا ہے ،جبکہ اینٹی کرپشن پنجاب میں انکوائری بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ 

پبلشرز اور پرنٹنگ پریس کے خلاف انکوائری مکمل ہونے سے قبل ہی بھاری مالیت کے ٹینڈرزمیں ان کی شمولیت کرائی گئی۔جب کہ ابھی ان پبلشرز کو بک بورڈ نے ضوابط کی خلاف ورزیوں کے وجہ سے بلیک لسٹ کیا تھا، کہ انہیں ٹینڈرز میں شامل کرکے کوالیفائیڈ کر دیا گیا۔مزید یہ کہ دوسری جانب ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکام نے کہا ہے  کہ پبلشرز کیخلاف انکوائری کا آغاز حقائق کے برعکس کیا گیا تھا، اور پبلشرز کی وجہ سے بورڈ کو کسی بھی مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ بورڈ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کو انکوائری ختم کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے اور اینٹی کرپشن کی تحویل میں پبلشرز کا جو ریکارڈموجود ہے وہ بھی واپس مانگا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں