لاہور کے 3 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات

20 Nov, 2020 | 03:00 PM

Sughra Afzal

لوئر مال (عابد چودھری، عرفان ملک، علی ساہی) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے 3 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے جوہر ٹاؤن سے شعیب خان کو ایس ایچ او نصیر آباد تعینات کر دیا جبکہ پولیس لائنز سے نیئر نثار کو ایس ایچ او کوٹ لکھپت لگا دیا گیا، پولیس لائنز سے سب انسپکٹر اسد اقبال کو ایس ایچ او نواب ٹاؤن مقرر کر دیا گیا، ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ نصیر آباد کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔

ایس ایچ او نصیر آباد سب انسپکٹر محمد اشرف کے خلاف محکمانہ کارروائی کاآغاز بھی کر دیا گیا، ان کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی امور میں غفلت، ناقص کارکردگی کے حوالے سے سپیشل رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا، مسلسل ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاؤن سب انسپکٹر محمد نعیم انجم اور ایس ایچ او کوٹ لکھپت انسپکٹر محمد جاوید کو بھی لائن حاضر کردیا گیا۔

 علاوہ ازیں سیشن کورٹ کے بخشی خانے میں دو بھائیوں کے قتل کے بعد  ڈی ایس پی میاں اسحاق کو تبدیل جبکہ 12 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کفیل کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کو شناخت کر لیا گیا ہے، اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کی گئی، افسروں کی جانب سے ڈی ایس پی جوڈیشل میاں اسحاق کو تبدیل کر کے ڈولفن فورس میں تعینات کر دیا گیا، ڈی ایس پی سہیل کاظمی کو جوڈیشنل ونگ بھیج دیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو، اینٹی رائٹ سمیت جوڈیشل ونگ کے 12 اہلکارمعطل کیے گئے۔ معطل اہلکاروں سے سی آئی اے پولیس کی تفتیش جاری ہے، معطل کیے جانے والوں کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی جاری ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے ایک ڈی ایس پی کو معطل اور2 ڈی ایس پیز کے تبادلے کردیئے۔ انعام غنی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ڈی ایس پی جوہر آباد لال محمد کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر کے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا جبکہ محمد اسحاق کو ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ کینٹ لگا دیا گیا، سہیل کاظمی کو ڈی ایس پی پریژنرز سکوارڈ لاہور مقرر کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں