ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی ہالز کے اندر تقریبات نہیں ہوں گی،نوٹیفکیشن جاری

 شادی ہالز کے اندر تقریبات نہیں ہوں گی،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی،نوٹیفکیشن جاری
 
 
پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہوگی۔ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کے اکٹھ کی اجازت ہوگی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا وائرس کی اجازت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا عوامی اجتماعات میں 300 سے زائد افراد کے اکٹھ کی اجازت نہیں ہوگی، کھلی جگہ پر تقریبات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا، تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی لازم ہوگا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا، جو 31 جنوری تک لاگو رہے گا، عوام الناس سے گزارش ہے کہ حکومت پنجاب کا ساتھ دیں، کورونا وائرس کی پہلی لہر کی طرح دوسری لہر پر حکومت اور عوام مل پر قابو پائیں گے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 36 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 893، سندھ میں ایک لاکھ 59 ہزار 752، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 259، بلوچستان میں 16 ہزار 642، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494، اسلام آباد میں 25 ہزار 719 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 806 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 50 لاکھ 98 ہزار 291 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 909 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 517 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 36 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 811، سندھ میں 2 ہزار 780، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 319، اسلام آباد میں 266، بلوچستان میں 158، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 134 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor