(سٹی42)بالی ووڈ کی کامیاب فلموں میں ایک فلم ’ بجرنگی بھائی جان‘ہے جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی، فلم کو نہ صرف بالی ووڈ بلکہ لالی ووڈ کے ستاروں نے بھی پسند کیا، فلم میں مرکزی ہیرو بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان جبکہ ان کے ہمراہ منی جس کا اصل نام” ہرشالی ملہوترا “ وہ بھی سکرین پرجلوہ گر ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک سلمان خان کی فلم ” بجرنگی بھائی جان “تقریبا پانچ سال پہلے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ کبیر خان کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں سلمان خان اور کرینہ کپور کے علاوہ جو نیا چہرا لوگوں کو دیکھنے کو ملا تھا اور لوگوں کو بہت پسند آیا تھا اوروہ چہرا” ہرشالی ملہوترا “کا تھا۔
’ بجرنگی بھائی جان‘ میں منی کا کردار اداکرنے والی چھوٹی بچی اب بڑی ہوگئی ہے، اس فلم سے شہرت حاصل کرنے والی ہرشالی ملہوترا کی نئی تصاویر وائرل ہوئیں جن کو خوب پسند کی جارہا ہے، تصاویر کو دیکھ کر مداح بھی حیرت کاشکار ہیں، کیونکہ فلم ’ بجرنگی بھائی جان‘2015 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس وقت منی کی عمر7سالہ تھی جبکہ اب وہ 12 سال کی ہوگئی ہیں۔
ہرشالی ملہوترا نے اپنی نئی تصاویردیوالی کے موقع پر بنائیں اور ان کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا، تصویروں میں اٴْنہوں نے سٴْرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ایک تصویر میں وہ رنگولی بناتی نظر آئی ہیں جبکہ اگلی تصویر میں اٴْن کے ہاتھ میں دیا ہے۔
جس کی تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔سال 2015 میں فلم ’ بجرنگی بھائی جان‘میں اپنی اداکاری سے سامعین کے دلوں میں گھر کرنے والی چائلد فلم اسٹار ہرشالی ملہوترا نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن کو دیکھنے کے بعد اٴْن کے مداح دنگ رہ گئے ہیں کیونکہ ہرشالی 7 سال کی تھیں جب وہ بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں جبکہ اب وہ 12 سال کی ہوگئی ہیں۔
ہرشالی نے ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ہر جگہ وائرل ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ان تصاویر کو لائیکس اور کمنٹس کرچکی ہے جبکہ اب بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک تصویر کے کیپشن میں ہرشالی نے لکھا کہ،ہر ایک کو دیوالی مبارک ہو!اوردعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم سب کے لئے ایک خوشگوار اور حیرت انگیز سال آگے ہے۔ محفوظ رہیں.
View this post on Instagram