موج دریا روڈ (رضوان نقوی) ایف بی آر نے گریڈ 16 سے 18 کے 17 افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے، سینئر آڈیٹر محمد طارق نذیر کا کارپوریٹ ٹیکس آفس سے جبکہ سینئر آڈیٹر محمد ہارون ملک کا انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو سے لارج ٹیکس پیئر آفس تبادلہ کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ محمدعاطف نذر کا کارپوریٹ ٹیکس آفس سے تبادلہ کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرآڈٹ ایل ٹی او تعینات کردیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ٹی او عبدالباسط حمید کا لارج ٹیکس پیئر آفس، آر ٹی او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد عاصم دلشاد اور سینئر آڈیٹرعبدالقادر کا سی ٹی او سے ایل ٹی او، سینئر آڈیٹرغیاث احمد خلجی کا سی ٹی او سے ایل ٹی او، سینئر آڈیٹر باسط اکرام کا سی ٹی او سے ایل ٹی او، سینئرآڈیٹرسہیل اکرم کا سی ٹی او سے ایل ٹی او، خرم شہزاد کا سی ٹی او سے ایل ٹی او، محمد یحییٰ ملک کا آر ٹی او سے ایل ٹی او، محمد انور اسلم کا آرٹی او سے جبکہ سینئر آڈیٹر محمد فاروق کا آر ٹی او سے ایل ٹی او، سینئر آڈیٹر محمد اسماعیل کا آئی اینڈ آئی سے، سینئر آڈیٹر گلزار احمد کا آر ٹی او سے ایل ٹی او تبادلہ کر دیا گیا۔
محمد طارق نذیر کا سی ٹی او سے ایل ٹی او جبکہ سینئر آڈیٹر محمد ہارون ملک کا آئی اینڈ آئی سے جبکہ سینئر آڈیٹر سیف الرحمان کا سی ٹی او سے ایل ٹی او تبادلہ کر دیا گیا، ایف بی آر نے سینئر آڈیٹر غلام حسین کا آر ٹی اوسے ایل ٹی او تبادلہ کردیا، کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کے چیف کاسٹ اکاؤنٹنگ محمد اسلم کو لارج ٹیکس پیئر آفس کے شوگر سیکٹر میں بھیج دیا گیا، کاسٹ اکاؤنٹنٹ ڈاکٹر عرفان لطیف کا تبادلہ کر کے انہیں ریجنل ٹیکس آفس میں کاسٹ اکاؤنٹنٹ کی آسامی پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔